LIVE

کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع

مریم نواز
October 02, 2021
 

 سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے/ فائل فوٹو

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں ہوا جس میں بورڈ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو زیرحراست رکھنے میں توسیع کی اور اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

29 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کو خط لکھا تھا جس میں سعد رضوی کی حراست کےمعاملے کا جائزہ لینے کے لیے لکھا گیا تھا۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دی تھی۔