LIVE

شرجیل میمن اورعلی ڈار زرداری اور نواز شریف کے پیسوں کے پہرے دار ہیں، فواد

ویب ڈیسک
October 03, 2021
 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات منظرعام پر آنے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ شرجیل میمن اور اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار جو (نوازشریف کے داماد بھی ہیں) کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنڈورا لیکس سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں، قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا۔

خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں۔

پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں۔

تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی سامنے آئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

پنڈورا پیپرز میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی آف شور کمپنی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیرصنعت خسرو بختیارکے اہل خانہ کی آف شورکمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں سامنے آئی ہے۔