LIVE

سرجری کے دوران رونے پر کلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی

ویب ڈیسک
October 04, 2021
 

سرجری کے دوران رونے پرکلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی ۔ —فوٹو: فائل

سرجری کے دوران رونے پر کلینک انتظامیہ نے خاتون سے اضافی رقم وصول کرلی۔

امریکا میں ایک خاتون بدھ کے روز  تِل ہٹوانے کیلئے کیلنک پہنچیں جہاں ان کی سرجری کی گئی جس کے بعد کلینک انتظامیہ نے خاتون کو سرجری کے دوران رونے پر اضافی بل تھما دیا۔

خاتون کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ جسم کے کس حصے سے تل ہٹوانے کی سرجری کی گئی۔

 امریکی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ سرجری کے دوران رونے کی وجہ سے ان سے اضافی فیس لی گئی۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر بل کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سے سرجری کے دوران رونے کی وجہ سے  (brief emotion) 11 ڈالرز  ( یعنی 1800 پاکستانی روپے) کا اضافی بل وصول کیا گیا۔

خاتون کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے بعد پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے مزے مزے کے کمنٹ کیے۔

سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو اب تک  2 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔