LIVE

مسلمان شوہر کا بیوی کو سالگرہ پر 6 کروڑ کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک
October 07, 2021
 

بھارت کے ایک معروف بزنس مین شخص نے اپنی اہلیہ کو ان کی سالگرہ پر قیمتی گاڑی رولز رائس کا تحفہ پیش کیا ہے فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

بیوی کو خوش کرنے کے لیے  ان کی سالگرہ پر  دنیا بھر کے شوہر  مختلف قسم کے سرپرائز  اور  تحفے تحائف پیش کرتے ہیں تاہم حال ہی میں ایک شوہر  نے  اپنی بیوی کو قیمتی تحفہ دے کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم بھارتی بزنس مین نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی گاڑی رولز رائس کا تحفہ پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم امجد ستارہ بی سی سی کنٹریکٹ فرم کے مالک ہیں اور انھوں نے اپنی اہلیہ مرجانا کو ان کی 22 ویں سالگرہ پر رولز رائس ریتھ گفٹ کی ہے۔ مرجانا امجد کی کنٹریکٹ فرم میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر  (سی ای او) کام کرتی ہیں۔

اہلیہ کو  6 کروڑ پاکستانی روپے کی مالیت کے  برابر قیمتی تحفے جیسا سرپرائز دینے کی ویڈیو امجد ستارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئی ہے۔

اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی تحفہ دینے والے امجد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد انھوں نے اپنی اہلیہ کو خاص تحفہ دینے کا سوچا تھا، اسی لیے اہلیہ کو سرخ رنگ کی نئی اور قیمتی گاڑی تحفے میں دی۔