LIVE

وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی ہوگیا

ایاز اکبر یوسف زئی
October 07, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے اپنی مصروفیات کے باعث دبئی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی ہوگیا،  وزیراعظم کے بجائے اب صدر مملکت دبئی جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی مصروفیات کے باعث دبئی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی لیکن اب وزیراعظم کی جگہ صدر مملکت دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

صدر عارف علوی دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کریں گے۔