LIVE

8 سالہ پاکستانی جمناسٹ نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

ویب ڈیسک
October 09, 2021
 

پاکستان کے کم عمر جمناسٹک کھلاڑی جاسم محسود نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

جاسم محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، 8 سالہ جاسم نے 30 سیکنڈز میں 22 کپ اپس کا چیلنج 27 کپ اپس کرکے توڑ دیا۔

ورلڈ لیول پر سب سے پہلے یہ ریکارڈ جاسم نے توڑا ہے، جاسم 43 مرتبہ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔

 اس سے پہلے بھی عرفان محسود کے 5 شاگرد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔

عرفان محسود کا کہنا ہےکہ وہ ملک کے لیے مزید ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتے ہیں۔