LIVE

ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
October 09, 2021
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپےکمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق50 روپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 43 روپے کم ہوکر 98 ہزار 808 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالرکم ہو کر 1758 ڈالر فی اونس ہے۔