LIVE

بیٹے کی گرفتاری، شاہ رخ خان کی حالت کیسی ہے؟

ویب ڈیسک
October 13, 2021
 

بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہے جب کہ موجودہ دور ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوتو

منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہے جب کہ موجودہ دور ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت ہے۔

شاہ رخ کے قریبی دوست نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار خود کو بہت پرسکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔

اداکار کے دوست نے مزید بتایا کہ جب سے آریان منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شاہ رخ ٹھیک طرح سے سو نہیں پائے، نہ ہی وہ صحیح سے کھانا کھا رہے ہیں، بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کا خیال تھا کہ آریان کی ضمانت منظور ہوجائے گی اور وہ گھر لوٹ آئے گا جب کہ اداکار نے پیر سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرنا تھا لیکن توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی جس کے باعث اداکار نے اپنے کام کو ملتوی کردیا۔

خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ گزشتہ 4 برس سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔