LIVE

’میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا‘، ڈاکٹر قدیر کا جنگ اخبار میں آج آخری کالم

جنگ نیوز
October 11, 2021
 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے آخری کالم میں صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا/ فائل فوٹو

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل عرصے سے جنگ کیلئے سیاسی، سماجی، عسکری اور دیگر موضوعات پر خصوصی کالم لکھتے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے آخری کالم میں جو آج کے ادارتی صفحے پر شامل اشاعت ہے میں لکھا ہے کہ اب تک مجھے ہزاروں ہمدردوں سے نیک خواہشات بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ موصول ہورہی ہیں۔

ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ میری صحت پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے، بس تھوڑی کمزوری ہے وہ بھی ان شااللہ جلد دور ہوجائے گی، حقیقت یہ ہے کہ میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا۔

روزنامہ جنگ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کالم ہفتہ وار شائع کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ڈاکٹر صاحب کا آخری کالم ملاحظہ فرمائیں۔ (ادارہ)

کالم: عنوان، نعمت الٰہی