LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ، جاوید میانداد نے قومی ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟

ویب ڈیسک
October 12, 2021
 

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اور ضروری نہیں پرفارمنس دینے والا ہی اچھا کھیلے۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارت کے خلاف جیت کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھاکہ رمیز راجہ جیت اور کرکٹ پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان  میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔