LIVE

جیل کا کھانا کھانے سے انکار پر شاہ رخ کے بیٹے کو کیا کھانا پڑا؟

ویب ڈیسک
October 13, 2021
 

آریان کے ہمراہ گرفتار ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور دیگر افراد نے بھی جیل کا کھانا کھانے سے منع کردیا__فوٹو فائل

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے جیل میں کھانے پینے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا اور فی الحال وہ بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے خریدے ہیں اور وہ بظاہر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں اسی لیے گزشتہ کچھ روز سے وہ کھانا ٹھیک سے نہیں کھا رہے۔

دوسری جانب آریان کے ہمراہ گرفتار ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور دیگر افراد نے بھی جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا اور وہ کینٹین سے لے کر کھانا کھا رہے ہیں جس کیلئے پیسوں کی ادائیگی بھی وہ خود کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آریان خان کی جیل میں گزارے جانے والی زندگی سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں صبح 6 بجے اٹھا کر 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے جب کہ دوپہر کا کھانا 11 بجے دیا جاتا ہے جس میں دال چاول شامل ہیں۔