LIVE

وزیراعظم نے قومی موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف پالیسی 2021 کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
October 13, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے قومی موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف پالیسی 2021 کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق مارگلہ ہلز میں خصوصی زون کو چیتے کے تحفظ کا علاقہ قرار دیا جائے گا جبکہ مرغزار چڑیا گھرمیں وائلڈ لائف انفارمیشن سینٹربنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں بین الوزارتی تھنک ٹینک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم نےمعاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کی کوششوں کو سراہا۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان نے 10 ارب درختوں کے پروگرام کے باعث گرین چیمپئن کی حیثیت حاصل کی، دنیا کو ترقی پذیرممالک کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے۔