LIVE

ویڈیو: 12 ربیع الاول کی تیاریاں، وزیر اعظم کی رہائشگاہ کو سجادیا گیا

ویب ڈیسک
October 13, 2021
 

12 ربیع الاول کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران خان کی نجی رہائش گاہ بنی گالا کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔

آج وزیراعظم کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کی تقریبات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی، پورے ملک میں بھی اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ 

اجلاس میں وزیراعظم کو تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔