اسٹار ٹریک کے اداکار ولیم شیٹنر خلا کا چکر لگانے والے دنیا کے معمر ترین شخص بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیف بیزوز کی کمپنی بلو اوریجن کی خلا میں دوسری سیاحتی پرواز میں اسٹار ٹریک کے اداکار ولیم شیٹنر سمیت 4 افراد خلا میں روانہ ہوئے۔
راکٹ کے ذریعے ولیم شیٹنر سمیت 4 شہری ٹیکساس کے اسٹیشن سے روانہ ہوئے اور چاروں خلابازوں نے تقریباً 3 سے 4 منٹ تک زیرو گریویٹی کا تجربہ کیا اور خلا کی عالمی تسلیم شدہ حد کے اوپر سفر کیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 منٹ میں ٹیم کا کیپسول پیراشوٹ کے ذریعے ٹیکساس کے صحرا میں واپس آیا۔
اس سفر کے بعد 90 سالہ شیٹنر خلا میں جانے والے سب سے زائد عمر کے شخص بن گئے ۔
واضح رہے بلواوریجن کی شہریوں کو خلا میں لے کر جانے والی یہ دوسری پرواز ہے۔