LIVE

سونم کپور کے شوہر کے فیشن برانڈ کی پاکستان میں شوٹنگ

ویب ڈیسک
October 14, 2021
 

آنند آہوجا کا برانڈ بھانے خواتین اور مردوں کے مغربی طرز کے لباس کا برانڈ ہے__فوٹو فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے شوہر اور نامور فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کی عکس بندی پاکستان کے شہر لاہور میں کی گئی۔

حال ہی میں آنند آہوجا کی جانب سے اپنے کپڑوں کے برانڈ ’بھانے‘ کا شوٹ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کی سڑکوں پر کیا گیا۔

فوٹو شوٹ کی تصویریں بھانے کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہیں۔

آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کیلئے پاکستانی ماڈلز کا انتخاب کیا گیا، فیشن برانڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا فوٹو شوٹ کیا اور شہر کی خوبصورتی نے انہیں خاصہ متاثر کیا۔

خیال رہے کہ آنند آہوجا کا برانڈ بھانے خواتین اور مردوں کے مغربی طرز کے لباس کا برانڈ ہے۔