LIVE

بچے کی شرارت سے فلیٹ جل کر کوئلہ ہوگیا

ویب ڈیسک
October 14, 2021
 

لندن میں  قائم رہائشی عمارت میں  13 سال کے بچے کی شرارت سے فلیٹ جل کر کوئلہ ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ساؤتھ لندن کے ٹاور بلاک میں 20 ویں فلورپر قائم ایک فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بچے سمیت خاتون بھی زخمی ہوگئیں۔

بچے نے شرارت کرتے ہوئے موم بتی کے انتہائی قریب جا کر ڈیوڈرنٹ کا اسپرے کردیا: فوٹو سوشل میڈیا

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچے نے  شرارت کرتے ہوئے موم بتی کے انتہائی قریب جا کر ڈیوڈرنٹ کا اسپرے کردیا جس کے بعد فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کے لیے عمارت کے رہائشیوں کو باہر نکالا گیا۔

13 سالہ بچے نے موم بتی کے انتہائی قریب جا کر ڈیوڈرنٹ کا اسپرے کر دیافوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

دوسری جانب عمارت کے رہائشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے دھماکا سنا اور پھر فلیٹ سے باہر شعلوں کو نکلتے دیکھا جس کے بعد فائربریگیڈ کو اطلاع دی۔