LIVE

وزیر اعظم نے درختوں کی محفوظ طریقے سے منتقلی کی ویڈیو شیئر کردی

ویب ڈیسک
October 14, 2021
 

ہماری حکومت درختوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور ہر درخت کو بچایا جا رہا ہے: وزیراعظم/ فوٹو انسٹاگرام

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت درختوں کے تحفظ کے لیے پرعزم  ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کرین کے ذریعے درختوں کو بحفاظت انداز میں لے جاتے اور لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری حکومت درختوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور  ہر درخت کو بچایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی درخت کو ہٹانا ہو تو دوسری جگہ لگانے کی ضرورت ہے۔