LIVE

اس سال گزشتہ برس سے بھی شدید گیس بحران آئیگا، جیو نیوز کے پروگرام میں حقائق سامنے آ گئے

ویب ڈیسک
October 16, 2021
 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے میزبان شاہزیب خانزادہ کے مطابق اس سال سردیوں میں گزشتہ برس سے بھی زیادہ شدید گیس بحران آئے گا۔

شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ گزشتہ سال حکومتی نااہلی کی وجہ سے کم ایل این جی درآمد کی گئی اور سردیوں میں گیس کا شدید بحران آ گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سال گزشتہ سال سے بھی کم ایل این جی کا انتظام ہے اور جو ایل این جی ملے گی وہ بھی طویل مدتی معاہدوں سے ملے گی۔

تاہم وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں 11 ایل این جی کارگو آئے اور اس سال 10 آئیں گے اس لیے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ایل این جی کی کمی سے بحران پیدا نہیں ہو گا۔