LIVE

کوہلی کی رسی سے بندھی تصویر وائرل، ماجرا کیا ہے؟

ویب ڈیسک
October 16, 2021
 

بھارتی کپتان نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے. فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں رسی سے بندھے کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بائیو سکیور ببل کی سختیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کپتان نے مسلسل بائیو سکیور  ببل پر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں ویرات کوہلی نے خود کو کرسی پر رسی سے باندھ رکھا ہے۔

ویرات کوہلی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ بائیو سکیور ببل میں رہ کر ایسا محسوس ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم پہلے دورہ انگلینڈ پھر آئی پی ایل اور اب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باعث بائیو سکیور ببل میں ہے۔