LIVE

بگ باس: سلمان نے افسانہ خان کو کھری کھری سنادیں

ویب ڈیسک
October 16, 2021
 

حال ہی میں بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس کا نیا سیزن  اپنی اصل شکل میں تبدیل ہوتا دکھائی دیا۔

حالیہ قسط میں بگ باس کنٹسٹنٹ افسانہ خان اور اکاسہ سنگھ کے درمیان زبردست لڑائی دیکھی گئی اور  اس دوران افسانہ نے کہیں اکاسہ سنگھ کو لات ماری تو کہیں ان کے کپڑے کھینچے۔

یہ جھگڑا اس حد تک طول پکڑ گیا  کہ  نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی، اس دوران افسانہ شمیتا سمیت کئی کنٹسٹنٹ کو برا بھلا کہتی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پرومو ویڈیو میں سلما ن خان کو افسانہ کے نامناسب رویے کے باعث انہیں کھری کھری سناتے دیکھا جاسکتا ہے۔