LIVE

پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے: آسٹریلوی کمنٹیٹر

ویب ڈیسک
October 17, 2021
 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دینے والے آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے پاکستان سے جاتے ہوئے الوداعی پیغام شیئر کیا ہے۔

مائیک ہیزمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اپنے قیام سے خوب محظوظ ہوا ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  جاری پیغام میں پاکستان میں کرکٹ سمیت یہاں اپنے قیام سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

مائیک ہیزمین نے کہا کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران پاکستان میں بہت مزہ آیا، پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

آسٹریلوی کمنٹیٹر نے اپنے چاہنے والوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگلی بار پاکستان آنے کا منتظر ہوں۔