LIVE

کترینہ سے منگنی کی خبروں پر وِکی کوشل کا ردعمل

ویب ڈیسک
October 17, 2021
 

دونوں اداکاروں سے متعلق یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے__فوٹو فائل

بالی وڈ  اداکار  وِکی کوشل نے اپنی اور  نامور  اداکارہ کترینہ کیف کی منگنی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں صحافیوں کی جانب سے وِکی کوشل سے اداکارہ کترینہ کیف سے منگنی کرنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ 

وِکی کوشل کا کہنا تھا کہ یہ سب افواہیں ہیں جو میڈیا میں پھیلائی گئیں، میں بہت جلد منگنی کروں گا، اس کیلئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، منگنی کی اطلاع سب کو مل جائے گی۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وِکی کوشل اور کترینہ جلد شادی کر لیں گے جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہو چکا ہے تاہم وِکی کوشل کے بھائی سنی نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔

بھارتی میڈیا میں کترینہ کیف اور  وِکی کوشل کے درمیان کئی عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔