LIVE

دپیکا پڈوکون نے 'بیلن' کی تصویر کیوں شیئر کی؟

ویب ڈیسک
October 17, 2021
 

ایک پروگرام میں رنویر کو ان کی اور دپیکا کی ایک تصویر دکھائی گئی تھی جس میں انہیں بتانا تھا کہ مذکورہ تصویر کس جگہ لی گئی ہے__فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

دپیکا نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے نئے شو 'دی بگ پکچر 'کو پروموٹ کرتے ہوئے پروگرام کے فارمیٹ کے تحت بیلن کی تصویر شیئر کی اور 4 آپشن بھی دیے۔

دپیکا نے اسٹوری پر لکھا کہ کچن میں استعمال ہونے والی اس چیز کا اصل استعمال کیا ہے؟

ساتھ ہی اداکارہ نے چند آپشنز بھی دیے جس میں روٹی بنانا، انڈا پکانا، دیر سے گھر آنے پر شوہر کی پٹائی کرنا اور گلی کرکٹ میں بیٹ کی طرح کام آنا شامل ہیں۔

تاہم اداکارہ کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے رنویر نے لکھا کہ مجھے علم نہیں کہ اسے کیوں استعمال کیا جاتا ہے، میں لائف لائن لینا چاہوں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شو کے پرومو کی شوٹنگ کے دوران رنویر نے دپیکا سے مار کھانے سے متعلق بات کی تھی۔

ایک پروگرام میں رنویر کو ان کی اور دپیکا کی ایک تصویر دکھائی گئی تھی جس میں انہیں بتانا تھا کہ مذکورہ تصویر کس جگہ لی گئی ہے۔ رنویر نے تصویر دیکھتے ہی کہا تھا کہ یہ تو بتانا ہی ہوگا ورنہ دپیکا سے تھپڑ کھانا پڑے گا۔