LIVE

ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں میں اپنی سرمایہ کاری واپس چاہتا ہے، ترک صدر

ویب ڈیسک
October 17, 2021
 

ترک صدر  رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ امریکا نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں  ادائیگی کے بدلے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے تاہم ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں اپنی سرمایہ کاری کی واپسی چاہتا ہے۔

استنبول ائیرپورٹ پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے اردوان نےکہا کہ ترکی نے امریکا کے ایف 35 پروگرام کے 1.4 ارب ڈالرکی ادائیگی کی تھی،جس کے بدلے امریکا نے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔

ترک صدر نےکہا کہ ترکی ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر قدم اٹھائےگا۔

خیال رہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے 2019 میں ترکی کو نیٹو کے ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے الگ کردیا تھا۔

گزشتہ ماہ خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ترکی نےامریکا سے 40 ایف 16 طیارے اور 80 ماڈرنائزیشن کِٹ خریدنے کی درخواست کی ہے۔