LIVE

بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کن دو شخصیات کے ناموں پر رکھا؟

ویب ڈیسک
October 18, 2021
 

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام رکھ لیا۔

بختاور نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی اور بتایا کے بیٹے کا نام 'میر حاکم محمود چوہدری' رکھا ہے۔

بختاوربھٹو نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے 'میر 'جب کہ دادا کی نسبت سے 'حاکم' رکھاہے۔

بختاور کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے بعد سے ہی لوگوں کو ان کے بیٹے کی پہلی جھلک کا انتظار ہے تاہم اب تک خاندان کی جانب سے نومولود کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی۔