LIVE

مشہور امریکی گلوکار نے اپنا نام تبدیل کرلیا

ویب ڈیسک
October 19, 2021
 

گلوکار کے چہرے کے تاثرات پر مبنی کئی میمز وائرل ہوچکی ہیں/ فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکار کانیے ویسٹ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔

جارجیا میں پیدا ہونے والے 44 سالہ گلوکار کانیے ویسٹ نے اپنا نیا نام YE رکھا ہے۔ کانیے ناصرف ایک گلوکار ہیں بلکہ ریپر، رائٹر، بزنس مین اور فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین انہیں ایک اور حوالے سے بخوبی جانتے ہیں اور وہ یہ کہ ان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی کئی میمز وائرل ہوچکی ہیں جو کہ اب بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دکھائی دیتی ہیں۔

کانیے ویسٹ نے عدالت میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اگست میں نام کی تبدیلی کی درخواست کی تھی۔

گلوکار کی درخواست پر لاس اینجلس کے ایک جج نے کانیے ویسٹ کو قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کر کے YE رکھنے کی منظوری دے دی۔

کانیے طویل عرصے سے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر خود کو YE کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔