LIVE

بھارتی گلوکار دلیر مہندی کا حضورﷺ کو خصوصی نذرانہ عقیدت

ویب ڈیسک
October 19, 2021
 

دلیر مہندی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر امت مسلمہ کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد دی__فوٹو فائل

نامور بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خصوصی طور پر نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔

سکھ گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک منٹ 53 سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس کی شروعات انہوں نے سکھ شاعر مہندر سنگھ کے شعر سے کی۔

اس شعر کے بعد گلوکار نے حضور اکرم ﷺ کیلئے اپنا کلام پڑھا۔

دلیر مہندی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر امت مسلمہ کو عید میلادالنبیؐ اور ماہِ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کی۔