LIVE

آریان کی ساتھی اداکارہ کیساتھ کی گئی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش

ویب ڈیسک
October 20, 2021
 

 آج ممبئی کی خصوصی عدالت منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی__فوٹو فائل

بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے منشیات کیس میں گرفتار آریان اور ان کی نئی فلم میں آنے والی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کی آج درخواستِ ضمانت پر کی جانیوالی سماعت سے قبل عدالت میں آریان اور ان کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔

علاوہ ازیں آریان خان کی منشیات فروخت کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی آڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آج ممبئی کی خصوصی عدالت منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔