LIVE

چین کا دنیا کےسب سے بڑے اور جدید ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن کا تجربہ

ویب ڈیسک
October 20, 2021
 

چین نے دنیا کےسب سے بڑے اور  جدید ترین ٹھوس ایندھن(solid fuel)  راکٹ انجن کا تجربہ کرلیا۔

چینی میڈیاکےمطابق  چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (CASC) نے بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ روز پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے اور تکنیکی طور پر جدید ترین ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔

چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق  اس راکٹ کا 3.5 میٹر چوڑا انجن 500 ٹن طاقت پیدا کر سکتا ہے۔

یہ راکٹ نقل و حرکت میں آسانی اور فوری لانچ کرنے کی صلاحیت کے باعث پر میزائل یا دیگر سامان فوجی پلیٹ فارم پر پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔