امریکا میں والد کے لائیو انٹرویو کے دوران بیٹے کی اچھل کود ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
ویڈیو میں بچے کو والد کے انٹرویو کے دوران اچھل کود کرتے اور نقلیں اتارتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
انٹرویو کے دوران والد مطمئن انداز میں میزبان کے سوالوں کے جواب دیتا رہا جبکہ پروگرام میزبان بھی بچے کی حرکتیں دیکھ کر مسکراتا رہا۔
والد کے انٹرویو کے دوران بچے کی اچھل کود کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناصرف پسند کیا جا رہا ہے بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔