LIVE

پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے کراچی میں اسکرینیں لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک
October 22, 2021
 

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے شہر میں اسکرینیں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ آج 40 سال بعد کے ایم سی لیاقت آباد سپرمارکیٹ ٹھیک کرنے جارہی ہے اور انشا اللہ جلد ہی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ روز وسیم اختر کو دیکھتا ہوں وہ میرے لیے بیانات دیتے ہیں، جب خود موصوف تھے تو کچھ اور کہتے تھے آج کچھ اور کہتے ہیں، لوگ اختیارات وسائل کی بات کرتے تھے، وسائل وہی ہیں بس نیت تبدیل ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے وزیراعظم عمران خان کو بھی آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  اردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے کیونکہ عمران خان اور مہنگائی لازم وملزوم ہوگئے ہیں۔