LIVE

اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک
October 22, 2021
 

فلمسٹار ثنا نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’موت زندگی کے برعکس نہیں بلکہ زندگی کا حصہ ہے، اماں آپ ہمیشہ یاد آئیں گی۔‘— فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں ، اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی ہے۔

فلمسٹار ثنا نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’موت زندگی کے برعکس نہیں بلکہ زندگی کا حصہ ہے، اماں آپ ہمیشہ یاد آئیں گی۔‘


ان کے مداحوں نے والدہ کے انتقال پر اداکارہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مرحومہ کے لیے دعائیں کی ہیں۔