LIVE

لاہور میں کونسی سڑکیں بند ہیں؟ پولیس کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک
October 23, 2021
 

پولیس نے شہریوں کو ٹریفک سے متعلق معلومات کے لیے 15 پر کال کرنے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو

لاہور پولیس نے شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک سے  متعلق معلومات کے لیے 15 پر کال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں جن میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور  سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اوربجلی گھر جانب اسکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔