LIVE

اپنے ٹرولزکی طرح 'ماما' والا منجن مت بیچیں، ایمان مزاری کا شہبازگِل کو جواب

ویب ڈیسک
October 23, 2021
 

وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے بھانجی کہنے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو کرارا  جواب دیا ہے۔

ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر شہباز گل کو ٹیگ کرکے حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہوتے۔

ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، میڈیا پر بے شمار قدغنیں لگائیں اور اپوزیشن کو ہراساں کیا ان کے پاس مذہب کے پیچھے چھپنے کے سوا اور کیا راستہ رہ گیا ہے۔

جواب میں شہبازگل نے ایمان کو بھانجی کہتے ہوئےکہا کہ آپ ہماری بھانجی ہیں، آپ کا منجن اپنی والدہ کے اردگرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے میں بکتا ہے،  آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپ کو کیا جواب دیا جائے۔

اس پر ایمان مزاری نےکہا کہ ان کی والدہ کے اردگرد جو لوگ ہیں وہ اُن کا انتخاب ہے، اس کا مطلب ہرگز  نہیں کہ میں آپ کی بھانجی ہوں ، اپنے ٹرولز کی طرح 'ماما' والا منجن مت بیچیں۔