LIVE

چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہوگئی

ویب ڈیسک
October 23, 2021
 

چاچا کرکٹ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر شکوہ کیا تھا کہ دبئی پہنچنے کے باوجود وہ ٹکٹ سے محروم ہیں،فوٹو:chachacricketpk

چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہوگئی اور انہیں  بالآخر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو بڑے ٹاکرے کا خصوصی ٹکٹ دیا۔

چاچا کرکٹ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر شکوہ کیا تھا کہ دبئی پہنچنے کے باوجود وہ ٹکٹ سے محروم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹکٹ فراہم کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا اس سے قبل انگلینڈ میں بابر اعظم کے دلدادہ ایک خصوصی بچےکو بھی میچ کا ٹکٹ دے چکے ہیں۔

چاچا کرکٹ نے ٹوئٹر پر منصور رانا اور دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے حکام سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت اپنے پہلے میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے۔