LIVE

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
October 23, 2021
 

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے  جمبوروکےقریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت مارے گئے۔

 انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں کالعدم بی ایل اےکےکمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے فرارکی کوشش میں فائرنگ بھی کی،سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ  دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ  برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمےکے لیے ایسے آپریشن جاری رہیں گے،  دہشت گردوں کو  بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی سبوتاژ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔