LIVE

'اننیا نے معروف شخصیت کے ملازم کے ذریعے آریان تک منشیات پہنچائی'

ویب ڈیسک
October 24, 2021
 

این سی بی نے تفتیش کے بعد اس کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا__فوٹو فائل

بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے اور  آریان کی واٹس ایپ چیٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اننیا کے گھر  چھاپہ مارا  اور اداکارہ سے پوچھ گچھ کیلئے انہیں اپنے دفتر بھی بلایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ میں ایک ایسے شخص کو جانتی ہوں جو ممکنہ طور پر آریان کو منشیات فراہم کر سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کے روز این سی بی نے ایک معروف شخصیت کے 24 سالہ گھریلو ملازم کو حراست میں لیا اور اس سے اس سے تفتیش کی۔

بھارتی میڈیا یہ خیال ظاہر کر  رہا ہے کہ اننیا نے اسی ملازم کے ذریعے آریان کو منشیات پہنچائی تاہم این سی بی نے تفتیش کے بعد اس ملازم کا موبائل فون ضبط کر لیا جبکہ مذکورہ ملازم کو پیر کے روز این سی بی نے دوبارہ طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والی ضمانت کی درخواست کی سماعت پر این سی بی کی جانب سے عدالت میں آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی واٹس ایپ چیٹ پیش کی گئی تھی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔