LIVE

کالعدم ٹی ایل پی کے 350 کارکنوں کو رہاکردیاگیا، وزیرداخلہ

ویب ڈیسک
October 24, 2021
 

کالعدم ٹی ایل پی سے انڈرسٹینڈ نگ کے تحت مریدکے سے سڑک دونوں اطراف سے کھولے جانے کے منتظر ہیں، شیخ رشید— فوٹو: اے ایف پی

وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 350 کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا اور کہا کہ منگل یا بدھ تک کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لیں گے۔

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا ہے۔

تاہم اب وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے 350 کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے انڈرسٹینڈ نگ کے تحت مریدکے سے سڑک دونوں اطراف سے کھولے جانے کے منتظر ہیں۔