LIVE

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک
October 25, 2021
 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق خیبرپختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی اور انتخابات کے نتائج 24 دسمبر تک مرتب کیے جائیں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے امیداروں کے کاغذات نامزدگی 4 سے 8 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے  جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 سے 12 نومبر تک ہو گی۔

کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کی خلاف اپیل 13 سے 16 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیل ٹریبیونل 19 نومبر تک اپیل نمٹائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی 22 نومبر تک واپس لیے جا سکیں گے۔

خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی نشان 23 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 19 دسمبر کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہو گی۔