LIVE

کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پورےکریگی: ترجمان پنجاب حکومت

ویب ڈیسک
October 26, 2021
 

کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ےکرے گی: حسان خاور کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کوشش ہے کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور   یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مغلپورہ میں محکمہ خوراک کے سینٹر کا دورہ کیا اور درآمد ی چینی کے اسٹاک کا جائزہ لیا۔ 

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسائل سڑک پر نہیں، ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں، کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ےکرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو 28 ہزار ٹن درآمدی چینی مل گئی ہے، ہر ضلعے کو کوٹہ دے دیا ہے صارفین کو یہ چینی 90 روپے کلو دستیاب ہوگی۔