LIVE

برطانیہ کی سپر مارکیٹ میں انسانوں کی جگہ روبوٹس کام کرنے لگے

ویب ڈیسک
October 26, 2021
 

برطانیہ میں کورونا ایس او پیز کے پیش نظر  روبوٹس نے انسانوں کی جگہ لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی آن لائن سپر مارکیٹ میں ہزاروں روبوٹس کام کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کورونا وبا کے باعث روبوٹس نے دنیا بھر کے ریٹیلرز کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

زیر غور روبوٹس اشیاء کے انتخاب، پیکنگ اور صارفین تک  پہنچانے کے لیے انہیں لوڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے بعد یہ سامان گوداموں سے صارف کے گھر تک پہنچایا جاتا ہے۔

 وبوٹ بنانے والی کمپنی نے امریکا، جاپان اور فرانس سمیت 8  ملکوں میں سپر مارکیٹ گروپس کو اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے معاہدے کیے ہیں۔