LIVE

چینی وزیر خارجہ نے افغان ہم منصب کیجانب سے ‘چلغوزوں’ کے تحفے پر کیا ردعمل دیا؟

فاروق عبداللہ
October 26, 2021
 

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے قطر میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔

ملاقات سے قبل افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا — فوٹو: افغان میڈیا

انہوں نے بتایا کہ ملاقات سے قبل افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب کی جانب سے چلغوزوں کا تحفہ پاکر خوشی کا اظہار کیا اور انگوٹھے ہلا کر تحفہ پسند آنے کا اشارہ کیا۔