LIVE

’تماشائی خاموش رہیں‘، شعیب اختر کا نیوزی لینڈ ٹیم پر طنز

ویب ڈیسک
October 26, 2021
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر طنز کیا ہے جس سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر طنز کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا  ’میں تمام پاکستانی فینز سے درخواست کرتا ہوں کہ میچ کے دوران خاموش رہیں اور بہت زیادہ شور مچا کر جشن نہ منائیں، عین ممکن ہے کہ اس بار سکیورٹی خدشات کے بجائے نیوزی لینڈ کی ٹیم اسٹیڈیم میں بہت زیادہ شور ہونے کا جواز بناکر میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردے۔‘

خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کیے جانے پر شائقین کرکٹ نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل قومی ٹیم کے چاہنے والے یہ خواہش رکھتے ہیں کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

سپر 12 میں ہر ٹیم 5 میچز کھیلے گی اور ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔