LIVE

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف فتح ’سکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

ویب ڈیسک
October 26, 2021
 

نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سکیورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں، حفیظ کی ٹوئٹ— فوٹو: محمد حفیظ آفیشل  

قومی کرکٹ ٹیم  نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سکیورٹی فورسز کے نام کردی۔

محمد حفیظ نے میچ کے بعد فاتح ٹیم کے ہمراہ سیلفی ٹوئٹ کی اور لکھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سکیورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھاکہ ’بوائز ویل ڈن، سخت محنت جاری رکھیں، پاکستان زندہ باد۔

محمد حفیظ کی اس ٹوئٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم ‘سکیورٹی’ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔