LIVE

ایلون مسک دنیا بھر سے بھوک ختم کرنے کیلئے اربوں ڈالرز کے شیئرز بیچنے پر رضامند

ویب ڈیسک
October 31, 2021
 

دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے دنیا میں بھوک کے خاتمے کیلئے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز کھڑے کھڑے بیچنے کی مشروط پیشکش کر دی۔

گزشتہ دنوں عالمی ادارہ خوراک نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں بھوک کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے 6 ارب ڈالرز کی رقم درکار ہے۔

اس پر ایلون مسک نے کہا کہ اگر عالمی ادارہ خوراک ان کے ٹوئٹر تھریڈ پر وضاحت کر دے کہ 6 ارب ڈالر سے دنیا میں بھوک کا مسئلہ کیسے حل ہو سکتا ہے تو وہ کھڑے کھڑے ٹیسلا کمپنی میں اپنے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز بیچنے پر تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جو 6 ارب ڈالر دیں گے اس کے حسابات کی جانچ پڑتال کھلی ہونی چاہیے تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ یہ پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔