LIVE

عالیہ بھٹ کی ہم شکل نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

ویب ڈیسک
November 02, 2021
 

عالیہ کی ہم شکل سیلسٹی بیراگے نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہینڈل کرنے والی بلاگر ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل سامنے آئی ہیں جنہوں نے صارفین کو حیرانی میں مبتلا کررکھا ہے۔

عالیہ کی ہم شکل 'سیلسٹی بیراگے' نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہینڈل کرنے والی بلاگر ہیں جن کے تقریباً 36000 فولوورز ہیں۔ 

بلاگر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ اداکارہ سے کس حد تک مماثلت رکھتی ہیں۔

صارفین کی جانب سے بلاگر کی پوسٹوں پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی انسٹاگرام بلاگر کے کافی چرچے ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کے ہم شکل کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں جن میں ایشوریا رائے، شاہ رخ خان، کترینہ کیف، مہوش حیات اور عائزہ خان شامل ہیں۔