LIVE

شاہ رخ کی بہن کی ان دیکھی ویڈیو وائرل، مداح حیران

ویب ڈیسک
November 02, 2021
 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بہن شہناز لالہ رخ خان کی ایک ان دیکھی ویڈیو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا میں شاہ رخ کی بہن شہناز لالہ رخ کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر کرسی پر بیٹھے حیران و پریشان دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو   دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ کی بہن کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

شاہ رخ کی بہن کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوئے اور  کچھ صارفین نے کہا کہ یہ اداکار کی بہن کی نجی زندگی ہے لہٰذا فوٹو گرافرز کو ایسی ویڈیوز شیئر نہیں کرنی چاہئیں۔