LIVE

بھارتی کھلاڑیوں نے کس طرح پاکستانی ٹیم کو کاپی کیا؟

ویب ڈیسک
November 06, 2021
 

صارفین نے اس عمل کو پاکستان کی نقل قرار دیتے ہوئے بھارتی کرکٹرز کو 'کاپی کیٹ' کے لقب سے نوازا__فوٹو: کرکٹ اسکاٹ لینڈ/ٹوئٹر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی اور کھیل ختم ہونے کے بعد بھارتی کرکٹرز حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے لیے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں اور کپتان ویرات کوہلی سمیت ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس کا سمندر امڈ آیا او یوں شائقین نے اس عمل کو پاکستان کی نقل قرار دیتے ہوئے بھارتی کرکٹرز کو 'کاپی کیٹ' کے لقب سے نوازا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز نمیبیا کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد ان کے ڈریسنگ روم پہنچے تھے۔ 

پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کو ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی پر مبارک دیتے ہوئے ان کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائی تھیں، اس کےعلاوہ قومی کرکٹرز نے نمیبیا کےکھلاڑیوں کو گلے لگایا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

پاکستانی کرکٹرز کو اپنے ڈریسنگ روم میں دیکھ کر نمیبیا کے کھلاڑیوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا تھا جو ان کے چہروں سے عیاں تھی۔