LIVE

'بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوالیں وہ ورلڈکپ جیت کرسیاست میں حصہ نہیں لینگے'

ویب ڈیسک
November 10, 2021
 

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر  پٹیل بھی پاکستان کی جیت کے لیے  پُر امید ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں دلچسپ انداز میں تبصرہ  بھی کر ڈالا ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے ہماری دعائیں ہیں اور امید ہےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر پاکستان پہنچےگی لیکن اس کے ساتھ ہی میں چاہتا ہوں کہ کپتان بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوالیا جائےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، کیونکہ ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں ۔