LIVE

بہاولپور کے پارک کی جھیل سے فرار 2 مگر مچھ دوبارہ پکڑ لیے گئے

ویب ڈیسک
November 11, 2021
 

بہاولپور کے نیشنل پارک کی انتظامیہ  نےجھیل سےفرار ہونے والے 2 مگرمچھ دوبارہ پکڑلیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد زاہد کے مطابق بہاولپورکے لال سوہانرا نیشنل پارک کی جھیل میں پانی ڈال کر تجرباتی طورپر وہاں مگرمچھ منتقل کیےگئے تھے جن میں سے دو مگرمچھ اچانک لاپتا ہوگئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف کا بتانا ہے کہ  15دن بعد دونوں مگرمچھ پارک کے احاطے میں ایک خالی نہر سے مل گئے ہیں ۔